کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔ْ
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 20 پیسے اضافے سے کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی تھی۔
آج بدھ کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے97 پیسے مزید اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 281 روپےکا ہوگیا۔