’روزگارری فنانس اسکیم’ کے تحت اب تک 61 ارب روپے جاری


کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث 61 ارب روپے کے قرضوں سے 6 لاکھ ورکرزکی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

ملازمتوں کو محفوظ بنانے کے لیے قرضوں کی اسکیم سے متعلق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک 1700 کاروباری اداروں نے 120 ارب روپے کے قرضوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں، ان درخواستوں پر قرضوں کی فراہمی سے 11 لاکھ ورکرز کی ملازمتوں کو 3 ماہ کے لیے تحفظ ملے گا، روزگارری فنانس اسکیم کے تحت کمرشل بینک اب تک 61 ارب روپے کے قرضے فراہم کرچکے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 61 ارب روپے کے قرضوں سے 6 لاکھ ورکرزکی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا، کورونا وائرس سے متاثر کاروبار کو تنخواہ کی ادائیگی میں مزید سہولت فراہم کردی گئی جب کہ جن کاروباری افراد نے ملازمین کو خود تنخواہ ادا کردی ہے ان کو بھی قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ جن کاروباری افراد کی درخواستیں اپریل میں منظورنہیں ہوئیں وہ اب مئی میں کلیم داخل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 10 اپریل کو ریفنانس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اسکیم کے تحت کاروباری افراد سستے قرضے لے سکتے ہیں تاکہ تنخواہ کی ادائیگی کرسکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں