ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنے خوبصورت بالوں کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ روبینہ کا کہنا ہے کہ یہ میرا آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے جس کے بہترین نتائج میں نے خود محسوس کیے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران روبینہ اشرف کا بتانا تھا کہ میں پیاز کا پانی بالوں پر نہیں لگا سکتی، مجھے پیاز اور اس کی بو سے ہی الرجی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا میں چاولوں سے بننے والے پانی کا استعمال کرتی ہوں، مجھے کسی نے طریقہ کچھ اور بتایا تھا مگر میں آسان طریقے سے چاولوں کا پانی بنا کر بالوں پر لگاتی ہوں۔
روبینہ اشرف نے بتایا کہ میں ایک کپ میں 1 انچ کے قریب چاولوں کو 24 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیتی ہوں، پانی چالوں سے ایک انچ اوپر ہی ہونا چاہیے، 24 گھنٹوں بعد جب پانی سیفد ہو جائے تو اسے نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے بالوں کی جڑوں پر لگا لیتی ہوں۔
اداکارہ روبینہ نے انکشاف کیا کہ اس ٹوٹکے سے اُن کے جھڑے ہوئے بال واپس آگئے ہیں۔