بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دولہا رنویر سنگھ اپنی بیگم کے نام پر بننے والی بھارتی ڈش ڈوسا کھانے کے لیے بے تاب ہیں۔
گزشتہ روز دپیکا نے ٹوئٹر پر ایک ہوٹل کے مینیو کی تصویر شیئر کی جس میں چنائے کی مشہور ڈش ڈوسے کا نام دپیکا پڈوکون لکھا ہوا تھا۔
دپیکا نے پوسٹ پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا زبردست طریقہ ہے نیا سال کی شروعات کرنے کا، سال نو مبارک ہو‘!
دوسری جانب دپیکا کے شوہر رنویر پوسٹ دیکھ کر جوش میں آگئے اور اپنے مخصوص شرارتی انداز میں انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے کہا کہ وہ اس (ڈوسے) کو کھانا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔
شادی کے بعد جوڑے نے 3 استقبالیہ تقاریب کا انعقاد کیا تھا، سب سے پہلی تقریب 21 دسمبر کو بنگلور میں منعقد ہوئی، جس کے بعد دوسری تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں ہوئی، جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا جب کہ یکم دسمبر کو ممبئی میں فلم نگری اور دیگر نامور شخصیات کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔