رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے متعلق میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: بھارتی اداکار عمران خان

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے متعلق میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: بھارتی اداکار عمران خان


بھارتی اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ فلم ’اینیمل‘ اور اس کے ہیرو رنبیر کپور سے متعلق میرے بیان کو تنقید کے طور پر غلط سمجھا گیا ہے۔

اداکار عمران خان نے حال ہی میں اپنے تازہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص کا کردار ادا نہیں کریں گے جو بندوق سے مسائل حل کرتا ہو۔

عمران خان نے واضح کیا کہ جاسوسی پر مبنی سیریز سے انکار کرنے کی ان کی وجہ کو رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ پر تنقید کے طور پر غلط سمجھا گیا ہے۔

’زوم ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گزشتہ انٹرویو میں ایک سیریز کا ذکر کر رہے تھے جس کی پیشکش انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بندوق استعمال کرنے والا کردار اُن کی  شخصیت سے میل نہیں کھاتا مگر لوگ ایسے کردار دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہ اُن کا انتخاب اور مرضی ہے، میں کبھی بھی کسی دوسرے شخص کی فلم پر عوامی سطح پر تنقید نہیں کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایسے کردار ادا کرنے کو اپنی بے عزتی سمجھتا ہوں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میری پرورش اس طرح ہوئی ہے کہ میں عوام میں دوسروں کی تعریف کروں اور نجی سطح پر اُن پر تنقید کروں، اگر آپ کو کسی شخص پر تنقید کرنی ہے تو نجی سطح پر ہی کریں۔

بعد ازاں انہوں نے اس انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی جانب سے ٹھکرائے جانے والی سیریز عباس ٹائر والا کی تھی جو کہ جاسوسی کے موضوع پر مبنی تھی، اس سیریز کا مرکزی کردار تشدد پسند اور خون خوار تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں