رنبیر کپور کا سوناکشی سنہا کیساتھ کام کرنے سے انکار کی وجہ سامنے آ گئی

رنبیر کپور کا سوناکشی سنہا کیساتھ کام کرنے سے انکار کی وجہ سامنے آ گئی


بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو، اداکار رنبیر کپور نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

فلم ’ اینیمل‘ کے اداکار رنبیر کپور نے اپنی فلموں میں بالی ووڈ کی مختلف اداکاراؤں کے ساتھ اسکرین پر رومانس کیا ہے تاہم اداکار نے نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ماضی میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا ’ٹیلی چکر ڈاٹ کام‘ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے سوناکشی سنہا کے ساتھ کبھی کام کرنے سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے، اداکار کا ماننا ہے کہ سوناکشی اِن سے بہت بڑی نظر آتی ہیں اور اِن کی جوڑی اسکرین پر جچے گی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کا خیال  ہے کہ اسکرین پر اُن کی سوناکشی کے ساتھ جوڑی مداحوں کو قائل نہیں کر پائے گی۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنی جاندار اداکاری پر خوب واہ واہ سمیٹی ہے۔

دوسری جانب اداکار رنبیر کپور کو فلم ’اینیمل‘ میں آخری بار پردے پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں