رنبیر کپور سے مشابہہ قرار دیے جانے پر خوش نہیں ہوں: شہزاد نواز

رنبیر کپور سے مشابہہ قرار دیے جانے پر خوش نہیں ہوں: شہزاد نواز


پاکستانی سینئر اداکار شہزاد نواز نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے مشابہہ قرار دیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد نواز نے حال ہی میں معروف اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران فیصل قریشی نے شہزاد نواز سے دریافت کیا کہ سوشل میڈیا صارفین نے آپ کو پاکستانی رنبیر کپور کہہ دیا ہے؟ رنبیر کپور کو آپ سے مشابہہ قرار کیوں نہیں دیا ؟

اس کے جواب میں اداکار شہزاد نے کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں، میں یہ سُن کر بالکل بھی خوش نہیں ہوا ہوں، ہمارے یہاں اداکار خوش ہو جاتے ہیں، میرے خوش نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ عمر کے لحاظ سے میں رنبیر سے بڑا ہوں، اُسے مجھ جیسا لگنا چاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو رنبیر کپور سے کہنا چاہیے تھا کہ وہ شہزاد نواز سے مشابہت رکھتے ہیں۔

شہزاد نواز کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین کا کہنا ہے کہ شہزاد نواز رنبیر کپور سے زیادہ گریس فُل اور ہینڈ سم ہیں۔

صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد رائے کے اس بیان کی تائید اور تعریف کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں