رمضان سے قبل کیا مہنگا اور کیا سستا ہوا؟ جانیے

رمضان سے قبل کیا مہنگا اور کیا سستا ہوا؟ جانیے


ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 32.73 فیصد ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے کے دوران انڈے کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.68 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27 فیصد اور بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44 فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.22 فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33 فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں