رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


تحریک عدم اعتماد کی سیاسی کشمکش میں عوام کا کوئی پرسان حال نہ رہا، رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پھل اور سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔ آڑھتی مافیا نے اسٹاک کیے ہوئے پھل کی قیمتیں دگنی کردیں۔

کراچی ریٹیلر اینڈ گروسریز ایسوسی ایشن کے فرید قریشی کے مطابق شہر کی مختلف مارکیٹوں میں گھی 450 سے 460 کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔

مارکیٹ میں ریٹیل کی سطح پر ماش دال 260 روپے، دال مسور کی قیمت ریٹیل مارکیٹ میں 220 روپے، چنے کی دال کی قیمت 180 روپے، چنے کی دال کی قیمت 180 روپے، مونگ کی دال ریٹیل مارکیٹ میں 200 روپے اور کابلی چنے کی قیمت 40 روپے اضافے سے 290 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پھلوں کے ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں خربوزہ 70 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

کیلے کی قیمت 100 روپے 150 روپے فی درجن، سیب 250 سے 300 روپے، چیکو 150 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

پیاز اور آلو کی قیمت بالترتیب 40 سے 50 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں ادرک کی قیمت 409 روپے اور لہنس 380 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت کجھور پچاس روپے اضافہ سے 300 روہے فی کلو فروخت ہورہی ہے، ٹماٹر چالیس روپے اضافہ سے 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 04 روپے اضافے کے بعد 368 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں