رضوان کے شاندار کیچ اور بولنگ کی ویڈیو وائرل

رضوان کے شاندار کیچ اور بولنگ کی ویڈیو وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کیچ اور بولنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان اپنی بلے بازی اور وکٹ کیپنگ سے تو سب کو ہی متاثر کرچکے ہیں تاہم اب اپنی فیلڈنگ اور بولنگ کی صلاحیتوں سے بھی انہوں نے سب کو خوب متاثر کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے محمد رضوان نے پہلی سلپ پر پیچھے کی جانب ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ناقابل یقین کیچ پکڑا۔

دوسری ویڈیو میں محمد رضوان کو میڈیم فاسٹ بولنگ  کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رضوان کی بولنگ ویڈیو پہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر 2021 کا اعزاز پانے والے شاہین شاہ آفریدی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’رضی بھائی، اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر 2021 کا ایوارڈاپنے نام کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں