راہول گاندھی نے موچی کو سلائی مشین کا تحفہ کیوں دیا؟

راہول گاندھی نے موچی کو سلائی مشین کا تحفہ کیوں دیا؟


بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے ایک موچی کو سلائی مشین کا تحفہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اتر پردیش میں رام چیت نامی ایک موچی سے ملاقات کی اور اگلے روز اسے سلائی مشین کا تحفہ بھجوادیا۔

راہول گاندھی نے اپنی عوامی رابطہ مہم کے دوران موچی سے ملاقات کی تھی اس دوران انہوں نے غریب موچی کی محنت اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مشکلات کو بھی سنا۔

ملاقات کے اگلے روز ہی راہول گاندھی نے موچی کو سلائی مشین بھجوادی تاکہ اس کی زندگی میں بہتری آجائے اور اس کا کام آسان ہوسکے۔

موچی رام چیت نے راہول گاندھی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  یہ تحفہ اس کےلیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں