بالی ووڈ کی معروف فنکارہ راکھی ساونت نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کو رواں ہفتے کے آغاز میں دل اور پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال داخل کیا گیا تھا، متعدد طبی معائنوں کے بعد راکھی ساونت کے رحم میں رسولی کی تشخیص سامنے آئی تھی۔
بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق راکھی ساونت میں 10 سینٹی میٹر کا ٹیومر موجود ہے جس کی اداکارہ 18 مئی کو سرجری کروانے جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا ’ای ٹائمز‘ کے مطابق راکھی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق نئی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ’ وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔‘
راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ اُنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے اور ہفتے کے روز اُن کی سرجری کی جائے گی، ابھی وہ اپنی صحت کے بارے میں زیادہ بات کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرجری کے بعد مداحوں کو اپنا ٹیومر بھی دکھائیں گی۔