راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔
راولپنڈی میں صبح سے جاری بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔
تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔