راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کی نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ڈانس کے مختلف کلپ جوڑ کر ایک ویڈیو بنا کر اس میں میوزک بھی شامل کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کو پنجابی انداز میں بھی ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اوپنر بلے باز کی اس سے قبل بھی ایک ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس سے تماشائی کافی محظوظ ہوئے تھے۔