اسلام آباد کے ایچ 9 اور کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو تاحال 3کروڑ 85 لاکھ روپے کا خسارہ ہوگیا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم ٹی اے) راولپنڈی مینجر آپریشن شمیلہ محسن نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر بس سروس کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام بسیں 12 دن سے اسلام آباد انتظامیہ کی تحویل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بس سروس معطل ہونے پر روزانہ 35 لاکھ روپےکا نقصان ہورہا ہے، اگر دھرنا جاری رہا تو خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔