رانا ثناء کی گاڑی کی تین ہفتے مستقل نگرانی کی گئی: شہریار آفریدی


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے متعلق مزید چند تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھ دیں۔

ڈی جی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) عارف ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی تین ہفتے مستقل نگرانی اور مانیٹرنگ کی گئی، تین بار ان کی گاڑی میں خواتین تھیں اس لیے گرفتاری نہیں ہوئی، ویڈیو اور تصاویر کا ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نےکہا کہ فیصل آباد میں ایک گرفتاری ہوئی جس میں تین مہینے تک تفتیش ہوئی، اگر آج ہم ساری تفصیل دے دیں گے تو ان سے جڑے نام سب بھاگ جائیں گے اور جو لوگ رانا ثناءاللہ کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں وہ ان 1200 لوگوں کے بارے کیوں نہیں بولے جو گرفتار ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ریمانڈ کیوں نہیں لیا؟ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے،۔

شہریار آفریدی کا کا کہنا تھا کہ یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح کا بہت بڑا ریکٹ ہے، منشیا ت کا ناسور ملک کو تباہ کررہا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور کوئی نہیں بچے گا، جو بھی اس ملک کے ساتھ خیانت کرے گا اسے ہم مثال بنائیں گے


اپنا تبصرہ لکھیں