راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے چچا، لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 27 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود راحت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو بیٹے شازمان علی خان اور دیگر کے ساتھ نصرت فتح علی خان کی قبر پر چادر چڑھا کر پھول ڈالتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 27 برسی کے موقع پر کہا کہ یہ دن میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوسناک دنوں میں سے ایک تھا۔

راحت فتح علی خان کے بیٹے شازمان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے میں استاد نصرت فتح علی خان صاحب کی صحبت نہیں دیکھ سکا لیکن میری خوش قسمتی یہ ہے کہ میں ان کے سب بہترین شاگرد یعنی اپنے والد راحت فتح علی خان سے موسیقی سیکھ رہا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب میری یہ ذمہ داری ہے اور میں آپ سب کی دعاؤں سے کوشش بھی کر رہا ہوں کہ نصرت فتح علی کی اس ورثے کو بہتر انداز سے آگے لے کر چل سکوں۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکل سمیت گائیکی کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے، ان کے 125 البم ریلیز ہوئے۔

استاد نصرت فتح علی خان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

نصرت فتح علی 16 اگست 1997ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن قوالی کی دنیا میں ایک ایسی صبح کر گئے کہ جس کی کوئی شام نہیں ہوتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں