رابی پیرزادہ کی زندگی کی بیسٹ سیلفی وائرل


حال ہی میں شو بز انڈسٹری کو ہمیشہ کےلئے خیر با د کہنے والی سا بقہ اداکارہ رابی پیرزادہ  نے اپنی زندگی کی بیسٹ سیلفی وائرل کر دی ہے۔

رابی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر را بی نے خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی زندگی کی سب سے بہترین سیلفی لے کر شیئرکی ہے۔

اس تصویر کے سا تھ سا بقہ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اب تک کی سب سے بہترین سیلفی لی ہے، الحمداللہ میں نے مکہ مکرمہ میں چھ روزہ قیام کیا جس میں تین عمرہ اور تین طواف کیے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے رواں ماہ ہی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے اس سفر کے بارے میں مداحوں کو ساتھ ساتھ آگاہ بھی کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں