رابیکا خان کی عبایہ پہننے کی خواہش، والدہ نے منع کردیا

رابیکا خان کی عبایہ پہننے کی خواہش، والدہ نے منع کردیا


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر رابیکا خان کی والدہ کے ہمراہ عبایہ پہننے سے متعلق گفتگو کرتے ویڈیو وائرل ہے۔

وائرل ویڈیو میں رابیکا خان والدہ کو بتا رہی ہیں کہ وہ آج رات، اپنے منگیتر حسین کی جانب سے دی گئی دعوت کے لیے عبایہ پہننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

رابیکا کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں عبائے، اسکارف اور مشرقی لباس میں اپنے منگیتر حسین کو بہت اچھی لگتی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ حسین مجھے عبائے میں دیکھ کر کیسا ردِ عمل دیتے ہیں۔

دوسری جانب رابیکا خان کے عبایہ پہننے کے ارادے پر اُن کی والدہ، معروف کامیڈین کاشف خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عبایہ کیوں پہن رہی ہو، عبایہ نہ پہنو بلکہ کوئی اچھا سا لباس پہنو، عبایہ تو خود کو چھپانے کے لیے پہنا جاتا ہے جیسے ہم مارکیٹ جاتے ہوئے پہن لیتے ہیں۔

رابیکا خان اور اُن کی والدہ کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو تین دن قبل اپلوڈ کیے گئے اُن کے وی لاگ سے تو حذف کر دی گئی ہے مگر سوشل میڈیا پیجز پر تاحال وائرل ہے۔

یاد رہے کہ رابیکا خان، اُن کے والد کاشف خان اور بھائی نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں