رابعہ اورماحور شہزاد دیارغیر میں فتوحات سمیٹنے میں مصروف


کراچی: 

 پاکستان کی دوسگی بہنیں ان دنوں بیرون ملک پاکستان کا پرچم بلندکرنے میں مصروف ہیں۔

رابعہ شہزاد نے انگلینڈ میں منعقدہ ویمن انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا جب کہ ان کی بہن قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحورشہزاد نے پلوشہ کے ساتھ مل کر یوگینڈا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان کو برانز میڈل دلوادیا۔

پاکستانی جوڑی کو سیمی فائنل میں بھارت سے 2-0 سے شکست رہی، ماحور شہزاد اور پلوشہ اب کینیا اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شریک ہوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں