رئیل می 9 سیریز کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

رئیل می 9 سیریز کا پہلا اسمارٹ فون متعارف


رئیل می نے 9 سیریز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس کا پہلا فون پیش کردیا ہے۔

رئیل می 9 آئی کو ویت نام میں متعارف کرایا گیا ہے جو بلیو اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا گیا ہے اور یہ مڈرینج فیچرز سے لیس فون ہے۔

رئیل می 9 آئی میں 6.6 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے مگر وہ ٹاسکس کے مطابق 30، 48، 50 اور 60 ہرٹز بھی اپنا سکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

9 آئی کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت 290 ڈالرز (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

رئیل می کی جانب سے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 9 سیریز کے مزید فونز بھی متعارف کرائے جائیں گے جو ممکنہ طور پر رئیل می 9 اور 9 پرو ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں