دیپیکا پڈوکون کا ممتا کی دہلیز پر قدم، بیٹی کی پیدائش

دیپیکا پڈوکون کا ممتا کی دہلیز پر قدم، بیٹی کی پیدائش


بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پڈوکون اتوار 8 ستمبر کو بیٹی کی والدہ بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے بیٹی کو جنم دے کر اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کی خواہش پوری کر دی۔

رنویر سنگھ نے ماضی میں اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں دیپیکا پڈوکون کی طرح بیٹی کی خواہش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممبئی کے اسپتال پہنچ گئے تھے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔

بالی ووڈ کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ہر دلعزیز فنکار جوڑی کے لیے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کا سلسلہ جا ری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ 2018ء میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

شادی کے 6 برس بعد رواں سال فروری میں اس جوڑی نے اُن کے ہاں ننھے مہمان کی ستمبر میں آمد سے متعلق اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں