بالی و ہالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی ’سونو گرام‘ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر جعلی نکلی۔
بھارتi میڈیا ’فلم فیئر‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیپیکا اور رنویر سنگھ سے منسوب تصویر جعلی ہے.
وائرل تصویر میں نظر آنے والا جوڑا نا تو دیپ ویر ہیں اور نہ ہی یہ سونو گرام اس فنکار جوڑی کا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل تھی جسے دیپیکا اور رنویر سنگھ سے منسوب کیا جا رہا تھا۔
تصویر سے متعلق سوشل میڈیا پیجز کا دعویٰ تھا کہ یہ تصویر دیپیکا اور رنویر سنگھ کی ہے جس میں یہ جوڑی اپنے پہلے حمل کا سونو گرام دکھا رہی ہے۔
اب فلم فیئر سمیت متعدد میڈیا سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنے پہلے حمل سے متعلق تاحال ایسی کوئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی ہے۔