نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا لگ گیا، دہلی ہائیکورٹ نے کیجریوال کی ضمانت سے متعلق ٹرائل کورٹ کےحکم پر عمل روک دیا۔
دہلی ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کیس پیش کرنے کا ’مناسب موقع‘ دینا چاہیے تھا۔ اروند کیجریوال کی ضمانت پر ٹرائل کورٹ نے اپنا دماغ استعمال نہیں کیا۔
عدالت کا مزید کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا یہ مشاہدہ کہ بڑے مواد پر غور نہیں کیا جا سکتا، بلاجواز ہے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اس مواد پر اپنا ذہن نہیں لگایا۔
ایکسائز پالیسی کیس میں ٹرائل کورٹ نے اروند کیجریوال کی ضمانت گزشتہ ہفتے منظور کی تھی، ضمانت کے حکم پر عملدرآمد روکنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔