دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور


بھارتی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی اہلیہ نے مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال کو عام انتخابات سے قبل کرپشن کے الزامات میں مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اروند کیجریوال شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں۔

انہیں جولائی میں اس کیس میں عبوری ضمانت مل گئی تھی لیکن اسی پالیسی سے متعلق دوسرے مقدمے کی وجہ سے انہیں قید میں رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی رہنما اور ان کی پارٹی (اے اے پی) نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں