دھرمندر کے ملازم کو کس نے مجبور کیا کہ وہ لیجنڈری اداکار کو ڈانٹے؟

دھرمندر کے ملازم کو کس نے مجبور کیا کہ وہ لیجنڈری اداکار کو ڈانٹے؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ان کی دادی نے گھر میں کام کرنے والے ملازم کو کہا کہ وہ دھرمندر کو ڈانٹے جس طرح دھرمندر نے انہیں ڈانٹا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول نے غدر 2 کی شاندار کامیابی کے بعد ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے علاوہ بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

انہوں نے دوران شو بچپن کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پرورش اور تربیت میں ان کی والدہ اور بےجی (دادی) کا گہرا اثر و رسوخ شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بےجی کبھی کسی بھی غلطی پر سامنے والے کو ڈانٹ دیا کرتی تھیں، کبھی ہچکچاتی نہیں تھیں کہ سامنے کون ہے۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ان کے والد یعنی دھرمندر نے کسی بات پر گھر میں کام کرنے والے ملازم کو ڈانٹ دیا اور جب بےجی کو اس بات کا علم ہوا تو وہ بہت غصے میں آگئیں اور انہوں نے فوراً اس ملازم کو بلاکر کہا کہ وہ دھرمندر جی کو اسی طرح ڈانٹے جس طرح انہوں نے اسے ڈانٹا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سنی دیول نے بتایا کہ بچپن میں صرف ایک بار دھرمندر نے ان پر ہاتھ اُٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ بھی دیگر بچوں کی طرح شرارتی ہوا کرتے تھے، ایک بار دھرمندر نے انہیں پکڑ لیا اور انہیں ان کی غلطی پر تھپڑ مار دیا لیکن بےجی ابو پر پھر غصہ ہوگئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں