دو پاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دو پاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے


پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 14 سالہ عبداللّٰہ زمان کوارٹر فائنل میں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی 8 سالہ ریان زمان انڈر 11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

عبداللّٰہ زمان امریکی کھلاڑی اویک گھوش کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔ ان کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ رہا۔

انڈر11 کیٹگری میں ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصر کے پلیئر کو 1-3 گیمز سے شکست دی.

ریان زمان کی کامیابی کا اسکور نو گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا۔ دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں