پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمیبن بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دو سال میں پاکستان کی معیشت کو جتنا نقصان ہوا ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا۔
لاڑکانہ میں موہنجو داڑو روڈ پر نئے انڈسٹریل ایریا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘ اپنے منشور کے تحت عوام کی خدمت کی، یہ منصوبہ کچھ سال قبل صرف کاغذات میں تھا’۔
دو سال میں پاکستان کی معیشت کو جتنا نقصان ہوا ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا، دو سال میں ملک کی معیشت کو بہت نقصان ہوا ہے، پی ٹی آئی حکومت ڈنڈے کے سہارے معیشت اور ملک چلانا چاہتی ہے، حکومت سندھ نے ٹیکسس ریونیو میں اضافہ کیا اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے ڈنڈے کا استعمال نہیں کیا’۔