دوسرا ٹیسٹ؛ یاسر شاہ ڈراپ، نعمان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت

دوسرا ٹیسٹ؛ یاسر شاہ ڈراپ، نعمان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت


 لاہور: 

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے یاسر شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ گزشتہ ٹور میں مین آف دی سیریز تھے مگر پہلے میچ میں کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے،اگرچہ بولنگ کوچ وقار یونس نے ورچوئل پریس کانفرنس میں یاسر شاہ کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا مگر انھیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سرفراز احمد کی ایک اور سیریز بغیرکوئی میچ کھیلے ہی گزر گئی،بارش زدہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ان کو میدان میں اترنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے جومیل واریکان کو باہر بٹھاکر الزاری جوزف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں