دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سیکیورٹی وفد بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوگا۔
بنگلا دیشی بورڈ اپنے کرکٹر کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہے، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز کرکٹر سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنگلا دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
نظم الحسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،انہوں نے اپنے تمام تر سیکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ بھی کیا ہے، اس کے باوجود ہمارا اپنا سیکورٹی وفد بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موجود ہوگا، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔