دنیا کا سب سے چھوٹا چابی بھرنے والا اسمارٹ فون چارجر

دنیا کا سب سے چھوٹا چابی بھرنے والا اسمارٹ فون چارجر


 نیویارک: 

اسمارٹ فون ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ لیکن ہر جگہ دیوار پر لگے پلگ نہیں ملتے۔ اس کا حل دنیا کے سب سے چھوٹے میکانکی چارجر کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو آپ کی چین یا اپنی جیب میں رکھ سکتےہیں۔یہ چھوٹا سا چارجر انسانی قوت سے چلتا ہے اس میں لگی چابی گھمائیں اور مشینی توانائی بجلی میں تبدیل ہوتی جائے گی۔ اس طرح فون چارج ہوتا رہے گا۔ یہ ایجاد ایسے لوگوں کے لیے موزوں ہے جو کسی دوردراز علاقوں پر ہائیکنگ یا دیگر کام کرتے ہیں۔ ان میں ارضیات داں سے لے کر وائلڈ لائف کے ماہر بھی ہوسکتے ہیں۔

اس طرح یہ چارجر ہمیشہ دستیاب رہتا ہے اورآزادانہ طور پر اشیا کو چارج کرسکتا ہے۔ اس  طرح آپ کو فون کرنا ہوگا، کسی کو پیغام بھیجنا ہو، ٹارچ جلانی ہو یا پھر دوستوں کو اپنی موجودگی ظاہر کرنا ہو تو یہ چارجر ان تمام مسائل کا حل ہے۔

چابی گھماتے ہی یہ 100 سے 30 ایم اے کرنٹ دیتا ہے تاہم ناقدین کا خیال ہے کہ کرنٹ کی اتنی مقدار میں سے کچھ نہ کچھ ضائع ضرور ہوسکتی ہے۔ اس جارچر کو ناؤ کا نام دیا گیا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 25 جنوری 2021 کو تیار کیا گیا جسے اب کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے۔

خاص ڈیزائن کی بنیاد پر اسے تھامنا اور استعمال کرنا بہت آسان ہے جبکہ اسے ایمرجنسی میں چارجنگ آلہ قرار دیا جارہا ہے۔ اگر فون بالکل ختم ہوگیا ہو تو صرف چند منٹ کی چارجنگ سے فون زندہ ہوجاتا ہے۔ اس میں لگ چار طرح کے کیبل سے انتخاب کرکے آپ موزوں کیبل فون میں لگاسکتےہیں۔ لیکن اب بھی اس کی خاص بات یہ ہے کہ اب تک بنایا جانے والا یہ دنیا کا سب سے چھوٹا میکانکی فون چارجر بھی ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق اس کی قیمت 34 یورو رکھی گئی ہے جو 6200 کے لگ بھگ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں