غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کیے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا نے شارٹ رینج کے دو میزائلوں کے تجربے کیے جو شمالی ساحل کی طرف داغے گئے۔
جنوبی کوریا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے دعویٰ کیا کہ دونوں میزائل شمالی کوریا کے شمالی صوبے میں داغے گئے جو چین کے بارڈر کی طرف ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی دو شارٹ رینج میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ کے حکام نے تصدیق کی کہ شمالی کوریا نے میزائل فائر کیے جو جاپان کے اکنامک زون کے باہر کی طرف گرے۔