بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کی عبوری ضمانت ختم ہوگئی۔ جس کے بعد اروند کیجری وال کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دلی کے وزیراعلیٰ کو انتخابی مہم میں شرکت کےلیے عبوری ضمانت دے کر 11 مئی کو رہا کیا تھا۔
اروند کیجری وال کی یکم جون تک عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔ انہیں شراب پالیسی کیس میں کرپشن کے الزامات پر 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔