دلیپ کمار اور وجنتی مالا میں ثالثی کروائی تھی، سائرہ بانو

دلیپ کمار اور وجنتی مالا میں ثالثی کروائی تھی، سائرہ بانو


ماضی کی بالی ووڈ ہیروئن سائرہ بانو نے منگل کو فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ وجنتی مالا کو انکی 91ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پرانی تصاویر شیئر کیں جس میں سائرہ بانو اور وجنتی مالا دلیپ کمار کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ وجنتی مالا کی 13 اگست کو سالگرہ ہوتی ہے۔ اس موقع پر سائرہ بانو نے اپنے شوہر اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) اور وجنتی مالا کے درمیان ہونے والی غلط فہمی کا تذکرہ بھی کیا۔

انکا کہنا تھا کہ انھوں نے غلط فہمی کو دور کرانے اور ثالثی کرانے میں کردار ادا کیا کیونکہ دونوں سماجی تقریبات میں ایکدوسرے کو دیکھ کر ملنے سے اجتناب برتتے تھے۔

سائرہ بانو نے برتھ ڈے گرل (وجنتی مالا) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا میری پسندیدہ پدما ویبھوشن وجنتی مالا جی آپکو ہیپی برتھ ڈے۔

سائرہ بانو نے اس موقع پر وجنتی مالا سے اپنی پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا وہ اپنی والدہ کے ساتھ محبوب اسٹوڈیوز گئیں جہاں وجتنی مالا خوبصورت گھاگھرا چولی میں ملبوس تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں