اداکارہ ماورا حسین نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں دلہن کے روپ میں دیکھ کر ان کا دولہا نہیں روئے گا تو وہ اسی وقت واپس چلی جائیں گی اور شادی تک نہیں کریں گی۔
ماورا حسین گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی شادی اور تعلقات کے حوالے سے مبہم پوسٹس کرتی آئی ہیں اور وہ مختلف پروگرامات میں بھی شادی سے متعلق باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے شادی سے متعلق بات لکھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ شادی کے موقع پر ان کے ہونے والے شوہر اگر انہیں دلہن کے عروسی لباس میں دیکھ کر نہ روئے تو وہ ان سے شادی ہی نہیں کریں گی۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو انہیں دلہن کے روپ میں دیکھ کر لازمی طور پر خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے خوشی سے رونا چاہیے۔
ماورا حسین نے لکھا کہ ان کے دولہے کو اس بات پر شکرانے ادا کرنے ہوں گے کہ خدا نے انہیں ان جیسی خوبصورت دلہن دی اور اگر اسی بات پر وہ خوشی سے نہ روئے تو وہ ان سے شادی ہی نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے لکھا کہ دولہے کی جانب سے نہ رونے پر وہ اسی وقت واپس چلی جائیں گی اور شادی ہی نہیں کریں گی۔
اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ کو شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں ماورا حسین کے مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کے حس مزاح کی تعریفیں کیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ پوسٹ سے قبل اپریل 2022 میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ کب تک شادی کریں گی۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اسی لڑکے سے شادی کریں گی جو ان کی والدہ کو پسند آئے گا اور ابھی تک انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کب تک شادی کریں گی، عین ممکن ہے کہ جلد شادی ہوجائے یا پھر تین سال بعد ہو۔
مذکورہ انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ماورا حسین نے کہا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ خدا کے منصوبے انسان کے منصوبوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں، وہ یہ کیسے کہہ دیں کہ ان کی شادی اگلے ایک یا دو سال میں ہونے والی ہے، درحقیقت انہیں یہ علم تک نہیں کہ ان کے ساتھ اگلے مہینے کیا ہونا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ شادی کے معاملے میں ان کی والدہ نے انہیں کبھی فورس نہیں کیا بلکہ وہ انہیں ہمیشہ شادی سے پہلے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا مشورہ دہتی ہیں۔