اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر نامعلوم حکام کی رائے پر مشتمل ہے، یہ رپورٹ گمراہ کن، قیاس آرائی اور تضادات پر مشتمل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اخباری رپورٹ میں ملکی پالیسی کے اہم فیصلوں میں شامل جامع مشاورت نہ سمجھنے کی بات کی گئی،اس میں سفارتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا۔