پاکستانی سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنی لمبی زندگی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔
لاہور میں موجود بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز اپنی 67ویں سالگرہ منائی۔
بشریٰ انصاری نے لاہور کے نجی ہوٹل میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی بہت تاریخی سالگرہ ہے کہ کیوں کہ آج تک اُن کی سالگرہ ہوٹل میں نہیں منائی گئی، یہ پہلی سالگرہ ہے جو ہوٹل میں منائی جا رہی ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کھایا، اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ میری زندگی لمبی ہو اور صحت والی ہے۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مجھے بڑا مزا آتا ہے زندگی میں، مجھے زندگی بہت پسند ہے۔