راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان کی لیاقت باغ میں دعائیہ تقریب منعقد کروانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
علیمہ خان کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کی، علیمہ خان لیاقت باغ دعائیہ تقریب منعقد کرنے کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں ضمانت کے لیے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
عدالت نے علیمہ خان کو 25 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ ضمانتیں کنفرم یا ضمانت میں توثیق کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کیس میں اب مستقل بنیادوں پر ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور انہیں اب اس کیس میں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، تاہم پراسیکیوشن اس فیصلے کو چیلنج کر سکتی ہے، جس کے بعد عدالت چاہے تو ضمانت مسترد کرسکتی ہے۔