دباؤ میں بھی ہم اٹیک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، صائم ایوب

دباؤ میں بھی ہم اٹیک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، صائم ایوب


پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ دباؤ میں بھی ہم اٹیک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں

لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے بیٹر کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی تینوں شعبوں میں اٹیکنگ گیم کھیلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ میں بھی ہم اٹیک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے بھی ہمیں اٹیک کرنے کا کہا۔

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اچھی بیٹنگ کی، اعظم خان اور کولن منرو نے مومنٹم حاصل کرلیا تھا۔

کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ بابر اعظم کی سب تعریف کرتے ہیں وہ بہت سنچریاں بناچکے ہیں ابھی مزید سنچریاں بنائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں