’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر ہے‘، ڈرامے کےاختتام پر وائرل پوسٹس ’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر ہے‘، ڈرامے کےاختتام پر وائرل پوسٹسشیئرٹویٹ


کراچی: 

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط اور ڈرامے کے مرکزی کرداردانش کی موت نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھا ہے اور ڈرامے کے اختتام کو لے کر نہ صرف مزاحیہ پوسٹس بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں بلکہ لوگ ان پوسٹس کے ذریعے ڈرامے کے المناک اختتام پر اپنی رائے کا بھرپور اظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔

ہدایت کارو مصنف خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘نے  مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید ، عائزہ خان اورعدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ہمایوں سعید نے دانش نامی شخص کا کردار اداکیا تھا جو اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے تاہم اس کی بیوی مہوش(عائزہ خان) ایک امیر شخص اور پیسوں کے لیے اپنے شوہر کو دھو کا دے کر شہوار(عدنان صدیقی) کے ساتھ چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا

اس ڈرامے نے اور ڈرامے میں ادا کیے گئے مکالموں نے  پاکستانیوں کو جذباتی طور پر اتنا متاثر کیا کہ ہر ہفتے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہوتی تھی، یہی وجہ تھی کہ ڈرامے کا اختتام سسپنس میں رکھنے اور اس کی آخری قسط کو سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ روز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ڈرامے کا اختتام دیکھنے سینما پہنچی۔

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا اختتام ڈرامے کے مرکزی کردار دانش کی ہارٹ اٹیک سے موت پر ہوا جس نے لوگوں کو نہ صرف جذباتی کردیا بلکہ بہت سے لوگ ڈرامے کے اختتام سے ناخوش بھی نظر آئے۔ جب کہ گزشتہ روز ڈرامے کے حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس شیئرکرکے ڈرامے سے متعلق اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ تمام اداکارجنہوں نے ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو ٹھکرایا

ڈرامے کے اختتام اور دانش کی موت پر جو پوسٹ سب سے زیادہ وائرل ہوئی وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بولے گئے ایک جملے پر بنائی گئی میم تھی ’’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہے۔‘‘

ڈرامے کے اختتام کے بعد لوگ اس فکر میں مبتلا نظر آئے  کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب یہ قوم کیا کرے گی؟

ڈرامے کے اختتام پر ان لوگوں کو مایوسی ہوئی جو مہوش کے مرنے کا انتظار کررہے تھے لہٰذا انہوں نے اس طرح اپنا غصہ نکالا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری اوردانش کی موت پر بھی مزاحیہ پوسٹس شیئر کیں۔

ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی چینل نے ڈرامے کے کرداردانش کی موت کی خبر اپنے چینل پر بریکنگ نیوز میں چلائی۔ ڈرامے کے حوالےسے شیئر ہونے والی پوسٹس میں سے یہ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی پوسٹ تھی۔

کسی نے ڈرامے کے اختتام پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا دانش نے بے انتہا پیار کیا، وفا کی، کامیاب ہوا لیکن آخر میں اس نے ثابت کردیا کہ عمران خان صحیح ہے سکون صرف قبر میں ہے۔

کچھ لوگوں نے اتنا المناک اختتام لکھنے پر ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر پر اس طرح اپنا غصہ نکالا۔


اپنا تبصرہ لکھیں