دانش اوررومی پھرسے بڑی اسکرین پرآنے کوتیار؟


کراچی: 

اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ معروف ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کا کردار ادا کرنے والے شیث گل کے ساتھ ایک اور پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

ہدایت کارومصنف خلیل الرحمان قمرکے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے اپنے کرداوں اورمعنی خیزڈائیلاگ کے باعث بہت مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامہ کے سب ہی کرداروں نے اپنا اپنا کرداربخوبی انجام دیا جس کی مداحوں نے خوب تعریفیں بھی کی لیکن سب سے زیادہ جس کرداراوراندازبیاں کوسراہا گیا وہ ہمایوں سعید کے بیٹے کا کرداراداکارکرنے والا ’شیث گل‘ تھا جس کا نام ڈرامے میں رومی تھا۔ رومی اپنی اداکاری اورڈائیلاگ کی بہترین ادائیگی کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکزبنا تھا۔

بے حد پزیرائی کے بعد اب ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پوسٹ پراشارہ دیا کہ وہ شیث گل کے ساتھ ایک بارپھر اداکاری کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بار وہ ڈرامہ نہیں بلکہ فلم ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ وہ شیث کے ساتھ انشا اللہ جلد ہی بڑے پردے پر نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس تم ہو‘ کی وائرل پوسٹس

واضح رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنی پہلی ہی قسط سے بے انتہا مقبول ڈرامہ رہا جب کہ ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی تھی۔ ڈرامہ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائزہ خان اورحرا مانی مرکزی کردار ادا کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں