خیرپور میں واری گوٹھ روہڑی کلومیٹر نمبر 463/2 کےقریب کراچی جانے والی 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بزنس ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی آرہی تھی کہ روہڑی کلومیٹر نمبر 463/2 کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث 500 میٹر تک ٹرین کے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پٹری سے اترنے پر گاڑی 2 حصّوں میں تقسیم ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد کراچی سے آنے والی ون اپ خیبر میل ایمرجنسی بریک لگا کر روکی گئی۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثےکے بعد اپ لنک اور ڈاؤن لنک ٹریکس کو ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
6 گھنٹوں بعد متاثرہ اپ ٹریک بحال
خیرپور میں لاہورسےکراچی جانےوالی بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے حادثے کے 6گھنٹوں بعدمتاثرہ اپ ٹریک بحال کردیاگیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےمتاثرہ بوگی کوحادثے کی جگہ سے ہٹادیاگیاہے جب کہ ٹرینوں کو اپ ٹریک سےگزاراجارہاہے۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاون ٹریک کی مرمت کاکام جاری ہے۔