خیرپور میں کمسن طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت استاد کے خلاف دائر مقدمات میں دہشت گردی، ٹیلے گرافک ایکٹ اور زیادتی کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔
ملزم کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق ملزم رواں سال ہی ہائی اسکول ٹیچنگ سے ریٹائر ہوا اور چند سال پہلے ہی خیرپور منتقل ہوا تھا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم 6 سے 7 بچوں کو انگریزی زبان کی ٹیوشن دیتا تھا۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزم کو رانی پور سے گرفتار کیا گیا، ملزم سارنگ شر ٹیوشن پڑھنے کے لیے آنے والے کمسن طالب علموں سے جنسی زیادتی کرتا اور ویڈیوز بھی بناتا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ٹھری میر واہ میں 2 طالب علموں کے والد کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔