خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل


خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 تعلیمی ادارے بند کر دیے۔

کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا میں بند کیے گئے تعلیمی اداروں میں 4 سرکاری اور ایک نجی اسکول شامل ہے۔

وزیر  تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کلاس رومز میں طلباء کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور طلباء و طالبات ماسک لازمی پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولز فوری طور پر بند کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر تعلیم شہرام ترکئی نےگورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاگئی صوابی دورہ کے دوران اسکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں