خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط چھپنے کی ناکام کوشش ہے، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط چھپنے کی ناکام کوشش ہے، عظمیٰ بخاری


وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کاجوڈیشل کمیشن بنانے کا خط چھپنے کی ناکام کوشش ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔

یاد رہے کہ آج خیبر پختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، صوبائی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں