بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے پہلی بار اپنے خوفناک کار حادثے کی کہانی سنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر رشبھ پنت دسمبر 2022 میں بدترین کار حادثے کا شکار ہوئے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں لب کشائی کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں کرکٹر نے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا تھا جس میں انہیں ٹانگ اور گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی تھیں جب کہ ان کا ماتھا بھی دو جگہ سے پھٹ گیا تھا۔
رشبھ پنت نے کہا کہ حادثے کے وقت مجھے لگا کہ دنیا میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے اور مجھے اپنے زخموں کے بارے میں پتا تھا لیکن خوش قسمتی بیچ میں آگئی اور میں شدید زخمی ہونے کے باوجود بھی بچ گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کسی نے مجھے بچایا اور فوری اسپتال منتقل کیا، بعد میں ڈاکٹر سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ مجھے صحت یاب ہونے میں 17 سے 18 مہینے لگے گیں اور مجھے مکمل تندرست ہونے کیلئے بہت محنت کرنی پڑے گی۔