خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری خواتین، ہماری بچیاں اور مائیں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں گی تو وہ تربیت یافتہ بچوں کو پروان چڑھائیں گی، ہم نے تعلیمی میدان میں سب سے پہلے آکر یہاں پر بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں گریجویشن کرنے والی خواتین کے لیے موقع ہے کہ وہ دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپس حاصل کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ نوجوان طالبعلم، بچے اور بچیاں جو بلوچستان بورڈ سے میٹرک میں ٹاپ کریں گی انہیں بلوچستان حکومت کی طرف سے گریجویشن تک مفت فراہم کی جائیں گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسی طرح سویلین شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک تعلیم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی، مزید کہا کہ میں یہ بات ہر تقریب میں کہتا ہوں کہ اس ملک کے ساتھ جس نے وفاداری کی اللہ نے اس کو عزت دی اور جس نے اس کے ساتھ بے وفائی کی ہے جس کی مثال آپ نے بنگلہ دیش میں دیکھی اللہ نے ان کو رسوا ضرور کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں