خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا سے 2 شہریوں کی برآمدگی کی درخواست خارج


لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا سے 2 شہریوں کی برآمدگی کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی، خاتون اول بشریٰ بیگم کے بیٹے ابراہیم مانیکا عدالتی طلبی پر پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ پولیس نے اس کے ایک بھائی اعجاز احمد پراپرٹی ڈیلر کو 11 دسمبر 2019ء ،جب کہ دوسرے بھائی احمد حسن کو 3 فروری کو گھر سے اٹھایا۔

س پر عدالت نےاستفسار کیاکہ اس میں ابراہیم مانیکا کا کیا کردار ہے؟ درخواست گزار نے بتایا کہ ابراہیم مانیکا نے انہیں 10 لاکھ روپے سرمایہ کاری کے لیے دیئے تھے، سرمایہ کاری کی رقم سے خریدی گئی جائیداد ابھی بِکی نہیں تھی کہ ابراہیم مانیکا نے رقم کی واپسی کا تقاضا شروع کر دیا، ابراہیم مانیکا کے والد نے رقم لینے کے لیے ایک ڈالے پر بندے بھیجے مگر وہ ڈالا اُلٹ گیا، ابراہیم مانیکا کو ڈالا مرمت کرا کر دیا اور ایک گاڑی کرائے پر لےکربھی دی، وہ گاڑی اب بھی ابرہیم مانیکا کے زیرِ استعمال ہے۔

پولیس نے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد درخواست گزار کے بھائیوں کے خلاف 20 فروری کو امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرلیا۔

عدالت نےریمارکس دیئےکہ آپ نے تو درخواست میں متعلقہ پولیس کو فریق بنایا ہی نہیں، اس پر درخواست گزار کاکہناتھاکہ کہ انہیں تو علم ہی نہیں تھا کہ بھائی کس پولیس کی تحویل میں ہیں، ابراہیم مانیکا کو عدالتی نوٹس ملاتو درخواست گزارکو بھائیوں کے ٹکڑے ملنے کی دھمکیاں دی گئیں، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ روپےدے چکے ہیں، وہ اب مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضا کر رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کرتےہوئے قرار دیا کہ اب مقدمہ درج ہو چکا ہے، آپ جاکر ضمانت کرائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں