حکومت کا حاجیوں کو ایک لاکھ 52 ہزار روپے تک واپس کرنے کا اعلان

حکومت کا حاجیوں کو ایک لاکھ 52 ہزار روپے تک واپس کرنے کا اعلان


حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کو ایک لاکھ 52 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو جانوروں کی قربانی کی مد میں لاگت کی بچت کے طور پر 55 ہزار روپے پہلے ہی واپس مل چکے ہیں۔

سینیٹر محمود نے کہا کہ لاگت کی بچت کے مؤثر اقدامات کی وجہ سے عازمین حج کو ان کے حج اخراجات کی جزوی رقم کی واپسی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے عازمین کو پیر فی کس اضافی 97 ہزار روپے کے ساتھ پیر سے مالی معاوضہ ملنا شروع ہوگا۔

وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کو مدینہ میں رہائش کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے اور جن لوگوں کو مشائر ٹرین استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا انہیں ایک لاکھ 18 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔

مزید برآں جن عازمین کو مدینہ کے مرکزی مقامات سے دور رہنا پڑا اور ٹرین سروس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے انہیں ایک لاکھ 32 ہزار روپے بطور معاوضہ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے حج پیکج کے تحت حاجیوں کو ادائیگیوں کے لیے تقریباً ساڑھے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم عازمین کو ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں مل جائے گی۔

انہوں نے مقدس مقامات پر توسیعی منصوبوں اور لاجسٹک چیلنجز کے باوجود عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے بعد از حج اعداد و شمار بھی جاری کیے۔

اعداد و شمار کے مطابق 78 فیصد عازمین کو مدینہ منورہ کے قرب و جوار میں جگہ دی گئی۔

مذہبی مقامات تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنایا گیا جبکہ 63 فیصد زائرین کو منیٰ جانے کے لیے مشاعر ٹرین کی سہولت فراہم کی گئی اور 47 فیصد نے پرانے منیٰ میں قیام کیا۔

وفاقی وزیر نے سیکریٹری ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حج 2024 کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں اور وزارت نے آئندہ سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا قومی کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے اس خوہش کا اظہار کیا کہ حج کے اخراجات کو قسطوں میں ادا کیا جائے گا اور عازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے زیر اہتمام دو حج پیکج دستیاب ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں