حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرض لیا


etie

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل  کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک سال میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق دو سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا اور  دو سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں